Posts

پرویز الٰہی، مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے انکوائری شروع کردی

Image
  پرویز الٰہی، مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ،نیب نے انکوائری شروع کردی (ویب ڈیسک) نیب نےگجرات اور منڈی بہاؤالدین کے ترقیاتی منصوبوں میں حکومت کو کروڑوں روپےکا نقصان پہنچانےکے الزام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کردی۔ نیب کی جانب سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو لکھے گئے خط میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین کےمالی سال 2022-23 کے تعمیراتی ٹھیکوں، ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز، ادائیگیوں، پرفارمنس،گارنٹی اور کام کے معیار کی تفصیل طلب کی گئی ہے  جو 14 اپریل تک مانگی گئی ہے۔ خط میں مزیدکہا گیا ہے کہ نیب ٹینڈرز میں قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں روپےکےکمیشن سمیت دیگر الزامات کی انکوائری کر رہا ہے، پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور علی افضل ساہی پرخزانےکوکروڑوں کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے کی تاریخ بتا دی

Image
جمعرات 20 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں، عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی لاہور(9T News) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے  پاکستان  میں  عید  کا چاند نظر آنے کی تاریخ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان  سمیت  دنیا  بھر میں  رمضان المبارک  کے 15 سے زائد روزے گزر جانے کے بعد  عید  الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ جبکہ  پاکستان  میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے  رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام  عید  کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی۔ یوں اس روز یعنی 29  رمضان المبارک  ...

عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کیخلاف ’’وائٹ پیپر‘‘ جاری کریں گے اپریل 9, 2023 ویب ڈیسک ویب ڈیسک تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان آج جاری کریں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان آج جاری کریں گے اور ویڈیو لنک خطاب میں وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورننس کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت کے ظلم وستم اور دیگر ایشوز کو بھی ہائی لائیٹ کیا گیا ہے۔

Image
  عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت کیخلاف ’’وائٹ پیپر‘‘ جاری کریں گے   تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان آج جاری کریں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان آج جاری کریں گے اور ویڈیو لنک خطاب میں وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورننس کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت کے ظلم وستم اور دیگر ایشوز کو بھی ہائی لائیٹ کیا گیا ہے۔  کریں گے تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان آج جاری کریں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان آج جاری کریں گے اور ویڈیو لنک خطاب میں وائٹ پیپر کے نکات جاری کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وائٹ پیپر میں حکومت کی ناقص گورننس ...

نماز کے دوران بلی کی آمد، فتویٰ سامنے آگیا

Image
  نماز کے دوران بلی کی آمد، فتویٰ سامنے آگیا (ویب ڈیسک) الجزائر کے شیخ ولید مھساس کے کندھے پر بلی کے آ جانے اور نماز تراویح کے دوران انہیں چومنے کے منظر کے بعد بحث و مباحثہ جاری ہے کہ آیا امام کی نماز ہوئی یا نہیں ؟۔ العربیہ اردو کے مطابق اس حوالے سے اب مصری دارالافتا نے قاھرہ کی ویب سائٹ ’’ 24 ‘‘ کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہور فقہا کے نزدیک گھریلو بلیاں خالص ایسے جانور ہیں جن کو پالنا اور انہیں اپنی ملکیت میں رکھنا جائز ہوتا ہے۔ فقہ کی کتابوں میں درج ہے کہ بلی کا جھوٹا ناپاک نہیں ہوتا کیونکہ یہ بکثرت گھروں میں آنے جانے والا جانور ہے اور اس سے بچنا مشکل ہوتا ہے۔ ویڈیو دیکھنے والوں نے یہ سوالات بھی اٹھائے ہیں کہ دوران نماز بلی کو پیار کرنے سے نماز ٹوٹ تو نہیں گئی۔ اس حوالے سے علما کرام کا کہنا ہے کہ نماز کے دوران نماز کے منافی کوئی کام اس حد تک کیا جائے کہ اس پر ’’عمل کثیر‘‘ کا اطلاق ہو جائے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔ فقہ کی کتابوں میں عمل کثیر کے تعین کی مختلف صورتیں درج ہیں۔ اس حوالے سے مختلف اقوال بیان کیے جاتے ہیں۔ ایک قول کے مطابق نماز کے کسی ایک رکن میں نماز کے منافی کام مسلسل...

سدھو موسے والا کا نیا گانا کیسے ریلیز ہوا ؟ ہر کوئی حیران و پریشان

Image
  (ویب ڈیسک) مشرقی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کا نیا گیت ’میرا ناں‘ یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے اور اس گیت کی ویڈیو میں ’ڈیپ فیک ٹیکنالوجی‘ کے ذریعے سدھوموسے والا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔   مصنوعی ٹیکنالوجی کے ذریعے سہی مگر سدھوموسے والا کے مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کو ایک بار پھر اپنی میوزک ویڈیو میں اپنے مخصوص انداز میں دیکھ رہے ہیں۔   سدھوموسے والا کا یہ گیت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جسے ایک دن میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ پوسٹ ہونے کے پہلے دو گھنٹوں میں اس گیت کو 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا اور 10 لاکھ لوگوں نے لائیک کیا۔   لائیکس کے اعتبار سے اس گیت نے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے کہ دو گھنٹے میں 10 لاکھ بار لائیک ہونے والی یہ پہلی بھارتی میوزک ویڈیو بن گئی ہے۔   واضح رہے کہ آنجہانی گلوکار کی المناک موت کے بعد ان کے کئی گیت مکمل کیے گئے ہیں، جو یکے بعد دیگرے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔’میرا ناں‘ بھی انہی میں سے ایک ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ مستعفی

Image
  (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختو نخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے ویڈیو بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بننے والے بلال احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم ذاتی اور کاروباری مصروفیات سمیت والدین کی صحت کے پیش نظر استعفیٰ دیتا ہوں۔   بلال احمد کی جانب سے ایک بیان حلفی لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائیں،اپنی پوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں،آئندہ پاکستان کے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں لگاﺅں گا،بیان حلفی میں بلال احمد نے مزید لکھا کہ فوج سمیت تمام اداروں کی قدر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ 

نسیم شاہ کی اروشی روٹیلا سے شادی کیلئے ہاں،ویڈیو وائرل ہو گئی

Image
  (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا۔   ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔      دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔    یاد رہے کہ سال 2022 کے ایشیاءکپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارک باد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔