لاہور(9T News)ٹاک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے والد کے ویڈیو پیغامپرردعمل دے دیا ،انہوں نے اپنے خاندان کے لیے پاک فوج سے سیکیورٹی کا ی تفصیل کے مطابق ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھاک ہ انہوں نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی حرکات پر انہیں اور ان کے خاندان کو شدید صدمہ ہے۔میرے رشتہ داروں کو حریم کی وجہ سے جو اذیت پہنچی اس پر وہ شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ااسی لئے انہوں نے حریم شاہ کو بھی مذہبی تعلیم دلائی،حریم کے طرز زندگی پر وہ اس کے اساتذہ سے بھی شرمندہ ہیں۔ اپنے گیارہ منٹ کے ویڈیو پیغام میں زوار حسین شاہ نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو حریم کی وجہ سے پہنچنے والے صدمے پر معذرت کرسکیں، بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ وتعز من تشا وتذل من تشا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔صرف ایک بار مجھ سے میرے والد ناراض ہوئے اگرچہ میری بڑی اماں نے میری ان سے صلح کروادی لیکن شاید مجھے ان کی بددعا لگ گئی‘۔انہوں نے کہا اس کے بعد انہوں نے بہت اذیتیں سہیں لیکن یہ شاید سب سے بڑی ہے۔...