(9T NEWS)
اسلام آباد () تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن بھی جنوبی پنجا ب صوبہ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے اور وہ صرف تحریک انصاف کو سیاسی طور پر بلف کررہی ہے، ایک دفعہ پنڈورا باکس کھل گیا تو پھر سنبھالنا مشکل ہوجائے گا ۔
جیونیوز کے پر وگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ تحریک انصاف کے منہ کوخون لگا ہوا ہے ، ان کا خیال ہے کہ ان کے سامنے جتنے امیدوار ہیں وہ نکل جائیں اور گلیاں سنجیاں ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر پنجاب اسمبلی میں قرارد داد پیش کی تھی اور اس کے بعد وہ بڑی آسانی سے ترمیمی بل لاسکتے تھے لیکن نہیں لایاگیا ، تحریک انصاف نے بھی اس حوالے سے بڑے دعوے کئے تھے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، اس میں بڑی قباحتیں بھی ہیں ، ایک دفعہ یہ پنڈورا باکس کھلا تو پھر سنبھالانہیں جائے گا ۔
Comments
Post a Comment