Mian Nawaz Sharif Health

لاہور( )لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی بیرون ملک علاج اورضمانت پر رہائی سے متعلق درخواست پر اے جی پنجاب اور نیب پراسیکیوشن کو فوری طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی بیرون ملک علاج اور ضمانت پر رہائی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواست ضمانت شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی ،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست نوازشریف کی طرف سے کیوں دائر نہیں کی گئی؟ ،وکیل شہبازشریف نے کہاکہ بیمار ملزم درخواست دائر کرنے کے قابل نہ ہو تو رشتے دار دائر کر سکتا ہے،شہبازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مثالیں پیش کیں،عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف نے کس وجہ سے خود درخواست دائر کیوں نہیں کی؟،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں ،نوازشریف کو ان کی حالت کے پیش نظرپی کے ایل آئی میں منتقل کرنا ہے۔

Comments