Molana Fazal ur Rehman Massage for Nawaz Sharif

لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمن کی طرف سے میاں نواز شریف کیلئے گلدستہ بھجوایا گیا اور نواز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا  اور نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا گیا، یہ گلدستہ اور پیغام جمعیتہ علماء اسلام پاکستان کے وفد کے ہاتھ بھجوایا گیاجو سروسز ہسپتال آیا جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف زیرعلاج ہیں۔ 
0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
تفصیلات کے مطابق امیر جمعیتہ علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی طرف سے آئےجے یو آئی کے وفد میں بلال احمد میر،حافظ عبدالرحمن،عمر میر،حافظ زین العابدین،محمد خان شامل تھے جنہوں نے وہاں موجود مسلم لیگ کی قیادت کے ہمراہ صحت یابی کے لیے دعا بھی کی جے یوآئی وفد نے میاں نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے حکومت سے انتقامی کاروائیوں پہ افسوس کا اظہار بھی کیا ، اس حساس مسئلہ پہ حکومتی وزراء کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

Comments