Shabaz Sharif Massage for Nawaz Sharif

لاہور (  )سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف بڑے بھائی میرے والد کی جگہ اور میرے قائد ہیں ، ان کی صحت کیلئے دعاﺅں پر ذاتی طور پر مشکور ہوں ۔
0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاﺅں سے انشاءاللہ نوازشریف کی صحت بہتر ہو گی ، پارٹی کارکنان اور رہنما نماز جمعہ کے بعد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں ، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ نوازشری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جس پر شہبازشریف نے بتایا کہ ڈاکٹر نوازشریف کی بیماری کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Comments