#CORONAVIRUS

بنکاک چین کے بعد ایک اور ملک بھی کورونا وائرس پر قابو پانے والوں میں شامل ہوگیاہے۔تھائی لینڈ کورونا پرقابو پانے والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں 9مارچ کے بعد کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا خوف آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہوگیا۔جہاں یورپ کے متعدد ممالک نےلاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے وہیں۔ایشیا پیسیفک کے ممالک میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہونا بند ہوگے ہیں۔
چین کے بعدتھائی لینڈ میں آج کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔تھائی لینڈ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3017 اور 56 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا کا کیس رپورٹ نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ حالات قابو میں ہیں بلکہ کورونا کی دوسری لہر اس سے بھی تباہ کن ہو سکتی ہے۔

Comments

Post a Comment