Posts

Showing posts from October, 2019

تین نوجوان’غنڈوں“ نے دھاوا

Image
کراچی(  )کراچی کے علاقے سچل تھانے میں واقع پٹرول پمپ پر تین نوجوان’غنڈوں“ نے دھاوا بولا اور وہاں کام کرنے والے لڑکے پر اچانک برستے ہوئے تھپڑوں کی بارش کر دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم بات یہیں تھمی نہیں بلکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان ان کے پیچھے تھانے پہنچے اور انہیں چھڑوانے کی کوشش کی جس پر تھانے میں بھی گرما گرمی کا ماحول پیدا ہو گیا تاہم ابھی تک جھگڑے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ 0:00 / 0:00 Skip in 5 0:00 / 0:00 Skip in 5   تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپ پر دو کالی اور ایک ہر ے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس نوجوان آئے اور آتے ہی انہوں نے گاڑی میں پٹرول بھرنے والے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش بھی کی لیکن معاملہ گرم ہوتا چلا گیا جس کے بعد سچل تھانے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن معمار کے رہائشی بخت اللہ اور طارق کو گرفتار کر لیا ۔ دونوں نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر...

Shabaz Sharif Massage for Nawaz Sharif

لاہور (  )سابق وزیراعظم نوازشریف کے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف بڑے بھائی میرے والد کی جگہ اور میرے قائد ہیں ، ان کی صحت کیلئے دعاﺅں پر ذاتی طور پر مشکور ہوں ۔ 0:00 / 0:00 Skip in 5 0:00 / 0:00 Skip in 5 تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاﺅں سے انشاءاللہ نوازشریف کی صحت بہتر ہو گی ، پارٹی کارکنان اور رہنما نماز جمعہ کے بعد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں ، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ نوازشری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے شہبازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جس پر شہبازشریف نے بتایا کہ ڈاکٹر نوازشریف کی بیماری کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Molana Fazal ur Rehman Massage for Nawaz Sharif

لاہور (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمن کی طرف سے میاں نواز شریف کیلئے گلدستہ بھجوایا گیا اور نواز شریف کی جلد صحتیابی کی دعا  اور نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا گیا، یہ گلدستہ اور پیغام جمعیتہ علماء اسلام پاکستان کے وفد کے ہاتھ بھجوایا گیاجو سروسز ہسپتال آیا جہاں سابق وزیراعظم نوازشریف زیرعلاج ہیں۔  0:00 / 0:00 Skip in 5 0:00 / 0:00 Skip in 5 تفصیلات کے مطابق امیر جمعیتہ علماء اسلام مولانا فضل الرحمن کی طرف سے آئےجے یو آئی کے وفد میں بلال احمد میر،حافظ عبدالرحمن،عمر میر،حافظ زین العابدین،محمد خان شامل تھے جنہوں نے وہاں موجود مسلم لیگ کی قیادت کے ہمراہ صحت یابی کے لیے دعا بھی کی جے یوآئی وفد نے میاں نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے حکومت سے انتقامی کاروائیوں پہ افسوس کا اظہار بھی کیا ، اس حساس مسئلہ پہ حکومتی وزراء کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

Mian Nawaz Sharif Health

لاہور( )لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی بیرون ملک علاج اورضمانت پر رہائی سے متعلق درخواست پر اے جی پنجاب اور نیب پراسیکیوشن کو فوری طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف کی بیرون ملک علاج اور ضمانت پر رہائی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،درخواست ضمانت شہبازشریف کی جانب سے دائر کی گئی ،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست نوازشریف کی طرف سے کیوں دائر نہیں کی گئی؟ ،وکیل شہبازشریف نے کہاکہ بیمار ملزم درخواست دائر کرنے کے قابل نہ ہو تو رشتے دار دائر کر سکتا ہے،شہبازشریف کے وکیل نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی مثالیں پیش کیں،عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف نے کس وجہ سے خود درخواست دائر کیوں نہیں کی؟،وکیل شہبازشریف نے کہا کہ وہ ہسپتال میں داخل ہیں ،نوازشریف کو ان کی حالت کے پیش نظرپی کے ایل آئی میں منتقل کرنا ہے۔

ASIF ALI ZARDARI MOVE TO HOSPITAL 9T NEWS UPDATE

اسلام آباد (  )احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ہے تاہم اب خبر آ رہی ہے کہ انہیں پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ 0:00 / 0:00 Skip in 5 0:00 / 0:00 Skip in 5 میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے احتساب عدالت سے ہسپتال منتقلی کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال کو سب جیل قرار دینے پر غور کیا جارہاہے ۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیاہے جبکہ سابق صدر اور فریال تالپور کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے ۔

INDIAN REPORT

اسلام آباد( )این ٹی سی پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کو ہیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔   دنیانیوز کے مطابق این ٹی سی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام پراب تک 12 ملین سائبرحملے ہوئے،ویب سائٹ ہیک کرنے کیلئے مختلف ممالک سے سائبرحملے کئے گئے ،این ٹی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرزکی طرف سے بھی سائبرحملوں کی کوشش کی گئی جس کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹٰی سی ) کی سائبرسیکیورٹی ٹیم نے بھرپوردفاع کیا،این ٹی سی کا کہنا ہے کہ بھارت کے پروگرام کیخلاف ایک لاکھ 78ہزارسائبرحملے ہوئے،ویب سائٹ پرتمام سائبرحملوں کوناکام بنادیا۔واضح رہے کہ وزیر

NEWS TODAY 9T NEWS

مظفر آباد وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا ہے کہ پاکستان کاکیس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، پاکستان کو مزیدسفارتکاری کیلئے بڑے ممالک سے رابطے کرناہونگے۔ 0:00 / 0:00 Skip in 5 0:00 / 0:00 Skip in 5 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا ہے کہ پاکستان کاکیس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے، پاکستان کو مزیدسفارتکاری کیلئے بڑے ممالک سے رابطے کرناہونگے،بھارت نے ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے پوری دنیا کو یہ تاثر دیا ہے کہ دونوں ملکوں میں زمینی تنازع ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے ایل اوسی پرآبادی کو ہراساں کرنے کیلئے خوف و ہراس پھیلایا،بھارت ایل اوسی پرفوجی پیش قدمی کی کوشش کرے گالیکن ہزیمت اٹھاناپڑے گی۔